خیبر پختونخوا میں ہیلتھ ایمرجنسی میں 3 ماہ کی توسیع

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

خیبر پختونخوا حکومت نے اومیکرون پھیلاؤ کے خدشے پر صوبے بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی میں ایک بار پھر مزید 3 ماہ کی توسیع کردی۔

محکمہ صحت نے اس سلسلے میں باضابطہ سرکاری اعلامیہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق توسیع اومیکرون ویرینٹ سے پیدا ہونے والی صورتحال کی وجہ سے کی گئی ہے۔

محکمہ صحت کے اعلامیہ کے مطابق ہیلتھ ایمرجنسی یکم جنوری سے 31 مارچ 2022ء تک نافذ کی گئی ہے۔ یہ ایمرجنسی پورے صوبے میں نافذ العمل رہے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 3 ماہ کی نافذ ایمرجنسی 31 دسمبر کو ختم ہوگئی تھی۔

دسرے جانب پاکستان میں کوروناکے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شرح 1.80 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 49 ہزار 673 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 898 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 1298763 ہو گئی ہے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 1.80 فیصد رہی۔ این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد وائرس سے انتقال کر گئے جس کے بعد انتقال کرنے والوں کی تعداد 28950 ہو گئی۔

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 245 افراد وائرس سے صحتیاب بھی ہوئے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1257600 ہو گئی۔