ضلع خیبرمیں آبپاشی منصوبے کا افتتاح

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے ضلع خیبرمیں آبپاشی کے منصوبے کا افتتاح کردیا۔ بدھ کے روز جمرود پمپ ہاوس کے مقام پر منصوبے کے افتتاح کے موقع پر گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان اور باقی اعلیٰ حکام بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔

اس منصوبے کے ذریعے جمرود سے نوشہرہ تک کینال بنایا جائے گا جس سے علاقائی زمینداروں کو بہت فائدہ ملے گا۔

افتتاح کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جمرود آبپاشی منصوبے کے اپگریڈیشن کا منصوبہ زیر غور ہے، آبپاشی اپگریڈیشن منصوبے کا مقصد اوچ نہر کو پانی دینا ہے۔

اس دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ مذاکرات کے لئے کمیٹی بنائی ہے، اگر مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو مارچ شرکاء کو جانے نہیں دیاجائیگا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے لئے 3 فیصد این ایف سی ایوارڈ دیا جائیگا جس سے قبائلی اضلاع میں ترقیاتی کاموں کے منصوبے شروع کئے جائیں گے۔