ضلع خیبر : حکومت خیبر پختونخوا نے ترقیاتی پلان تیار کرلیا

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

حکومت خیبر پختونخوا نے ضلع خیبر میں زخہ خیل کیلئے 3.3 ارب روپے کا جامع ترقیاتی پلان تیار کرلیا جس میں علاقے میں معاشی و معاشرتی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا اور روزگار کے مواقع میسر آئیں گے

ایڈیشنل چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ منصوبہ بندی و ترقی خیبرپختونخوا میں اجلاس منعقد ہوا- ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) حسیب الرحمن اور محکمہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔

منصوبہ تین سال کے لیے ترتیب دیا گیا ہے جس کے تحت زراعت، ایریگیشن، بلدیات، انڈسٹریز، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، مائنز اینڈ منرلز، سڑکوں کے شعبوں میں منصوبوں پر کام کیا جائے گا-

رپورٹ کے مطابق علاقے میں کاروبار کی بحالی، ٹیکنکل ٹریننگز، نوجوانوں کے لیے انٹرنشپ، لائیو سٹاک اور زراعت کا فروغ، جنگلات کی حفاظت، پانی کی فراہمی کے منصوبے شامل ہیں

ایریگیشن کے منصوبوں کے لیے 55 کروڑ روپے، زراعت کےلئے 35 کروڑ روپے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی سپورٹ کیلیے 20 کروڑ روپے، ٹیکنکل اور ووکیشنل ٹریننگ کے لئے 17 کروڑ 30 لاکھ مختص کیا ہے

رپورٹ کے مطابق بلدیات کے لیے 55 کروڑ، سڑکوں کے لئے 79 کروڑ روپے، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے لیے 38 کروڑ، جنگلات اور مائنز منرلز کیلئے 11.7 کروڑ روپے کے منصوبے ترتیب دئیے گئے ہیں-

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے ترقیاتی وژن کی روشنی میں پسماندہ علاقوں کیلئے ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبے لائے جارہے ہیں- منصوبہ جلد صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا