لکی مروت : خواتین کے ووٹ نہ ڈالنے پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

الیکشن کمیشن نے لکی مروت کی تحصیل سرائی نورنگ کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کو حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں خواتین کو انتخابی عمل سے دور رکھنے سے متعلق بڑا حکم دے دیا ہے

الیکشن کمیشن نے لکی مروت کی تحصیل سرائی نورنگ کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے جے یو آئی کے حزب اللہ خان کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے، جس میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ریکارڈ سے واضح ہے کہ خواتین کو ووٹنگ سے دور رکھنے پر تمام فریق متفق تھے

رپورٹ کے مطابق گرلز مڈل اسکول ہرمتلہ میں خواتین کا ایک ووٹ بھی کاسٹ نہیں ہوا، خواتین کو انتخابی عمل سے دور رکھا جائے تو اسے الیکشن نہیں کہا جا سکتا۔

امن و امان کی ناقص صورتحال پر پانچ پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخاب کی سفارش منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کی بہتر صورتحال انتخابات کیلئے آکسیجن کی مانند ہے

یاد رہے خواتین کو ووٹنگ سے روکے جانے والے ایک پولنگ اسٹیشن سمیت 6 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ ہوگی۔