سی ٹی ڈی کی تابڑ توڑ کارروائیاں، 9 دہشت گرد گرفتار

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

ملک دشمن عناصر کے خلاف سی ٹی ڈی کے منظم کارروائیوں کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بنیادوں پر 119 آپریشن کئے گئے، اس دوران 124 مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ 9 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ پنجاب کے مخلتف اضلاع میں کئے گئے آپریشن کے دوران 9 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشت گردوں سے متعلق سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ایک دہشت گرد کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گرفتار کیا گیا۔

گجرات سے 4 دہشت گرد حراست میں لئے گئے، سرگودھا سے ایک دہشت گرد ہاتھ آیا جبکہ 2 دہشت گرد اوکاڑی جبکہ ایک کو چنیوٹ سے دھرا گیا، گرفتار دہشت گردوں سے مختلف زاویوں سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے.

توقع ہے کہ دہشت گردوں سے مزید معلومات حاصل ہونگی جس کی مدد سے مزید آپریشن کئے جانے کا امکان ہے۔ سی ٹی ڈی حکام نے فوری طور گرفتار دہشت گردوں کی وابستگی کو راز میں رکھا ہے۔

اس سے قبل کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن سے تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا تھا، گرفتار دہشتگرد افغانستان سے عسکری تربیت یافتہ اور کراچی میں کسی تخریب کاری کی منصوبہ بندی کیلئے اکھٹے ہوئے تھے۔

پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شہر قائد کا امن برباد کرنے کا منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن سے تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار دہشتگرد افغانستان سے عسکری تربیت یافتہ اور کراچی میں کسی تخریب کاری کی منصوبہ بندی کیلئے اکھٹے ہوئے تھے۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں ملزم رضا اللہ عرف ناصر اور حبیب نور عرف شیر حبیب شامل ہیں، گرفتار دہشتگرد افغانستان میں سکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت دیگر تخریب کار کارروائیوں میں ملوث تھے۔

گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے دستی بم، پاسپورٹ، غیر قانونی اسلحہ اور دیگر دستاویزات سمیت بارودی مواد، بال بیرنگ اور ڈیٹونیٹرز بھی برآمد ہوئے ہیں۔

عرفان بہادر نے بتایا کہ ملزم رضا اللہ عرف ناصر نے تحریک طالبان پاکستان میں2011 میں شمولیت اختیار کی جبکہ گرفتار دہشتگرد حبیب نور عرف شیر حبیب نے 2008 سے کالعدم ٹی ٹی پی شامل ہے، دونوں دہشت گرد امیر کے کہنے پر مختلف دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے۔

ایس ایس پی ملیر نے مزید بتایا کہ گرفتار دہشتگردوں کیخلاف ضابطے کی کارروائی جاری ہے،پولیس نے گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور ٹھکانوں کے متعلق معلومات حاصل کرلی ہے، جلد مزید گرفتاریاں اور برآمدگی متوقع ہے۔