حکومت پاکستان نے سیاحوں کیلئے نئے پروگرام کا آغاز کردیا

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

محکمہ سیاحت نے تاریخی اور مذہبی مقامات کی سیر کے لیے نئے سیاحتی پروگرام کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سیاحت کے تحت سیاحتی پروگرام کا پہلا گائیڈڈ ٹور سیاحوں کو کرتار پور اور ملتان بہاولپور کی سیر کروائے گا۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلہ میں افتتاحی ٹوور میں ایک دن کرتارپور کی سیر کروائی جائے گئی جبکہ تین روزہ ٹرپ میں ملتان بہاولپور اور دڈاور فورٹ کہ سیر کروائی جائے گی۔

گائیڈ ٹوور ہر ہفتے مختلف شہروں میں سیاحتی مقامات کی سیر کروائے گا، پہلے ٹرپ میں سفری سہولیات کھانا اور رہائش محکمہ سیاحت فراہم کرے گا۔

ذرائع کے مطابق سیاحتی پروگرام کی افتتاحی تقریب کل بروز اتوار منعقد ہوگی، گائیڈڈ ٹرپ کل قذافی اسٹیڈیم سے روانہ ہوگا، پہلے ٹرپ کے تمام اخراجات محکمہ سیاحت برادشت کرے گا۔

دسری جانب حکومتِ پنجاب نے سیاحت کے فروغ کے لیے بڑا اقدام اٹھایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج سے کرتارپور اور جنوبی پنجاب کے لیے خصوصی بسیں چلانے کا آغاز ہوگیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی حسان خاور نے ربن کاٹ کر سروس کا افتتاح کیا۔

ایک بس کرتارپور جبکہ دوسری بس ملتان، بہاولپور اور قلعہ دراوڑ فورٹ کے لیے روانہ ہوگئی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے بسیں چلانے کا مقصد صوبے میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر دیگر شعبوں میں بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

صوبائی حکومت سڑکوں کے نظام کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانے کے لیے بھی کوشاں ہے۔

عثمان بزدار شعبہ تعلیم کے فروغ کیلئے ہرممکن قدم اٹھا رہے ہیں۔ حالیہ ہفتوں شہریوں کے لیے ہیلتھ کارڈ جیسی سہولت بھی فراہم کی گئی۔