پاک ایران فرینڈشپ بائیک ریلی کے شرکاء کی وطن واپسی

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

کراس روٹ کلب انٹرنیشنل کی جانب سے پاکستان اور ایران کے باہمی تعلقات، امن اور محبت کو فروغ دینے اور پاکستان کا پرامن چہرہ دنیا کو دکھانے کے لئے پاکستان ایران فرینڈزشپ بائیک ریلی کا اہتمام کیا گیا۔

ریلی کا آغاز چیئرمین کراس روٹ کلب نے 2 دسمبر کو شہرِ لاہور سے ہوا اور یوں 12 باہمت بائیکرز نے وطنِ عزیز کی محبت سے سرشار ہوکر ایران کی جانب رختِ سفر باندھا اور پیغامِ محبت پہنچانے کے لیے ایران کے مختلف شہروں سے ہوتے ہوئے تہران کی جانب رخ کیا۔

دورہِ ایران کی کامیابی کے بعد کراس روٹ کلب کے مختلف چیپٹرز کی جانب سے پاکستان واپسی پر بائیکرز کا والہانہ استقبال کیا گیا اور ملتان چیپٹر کی عمدہ نمائندگی کے لئے کراس روٹ کلب ملتان چیپٹر کے دو باہمت بائیکرز مجاہد مرزا اور بابر مقبول نے انٹرنیشنل بائیکرز کا کوئٹہ جا کر استقبال کیا۔

بعدازاں ڈی جی خان چیپٹر کی جانب سے بھی بائیکرز کا شاندار استقبال کیا گیا۔

ملتان چیپٹر کی جانب سے ریلی کے شرکاء کا بابِ قاسم پر شاندار استقبال کیا گیا۔ وسیب ایکسپلورر اور کراس روٹ کلب ملتان چیپٹر کی جانب سے انٹرنیشنل بائیکرز کے اعزاز میں محکمہ آثار قدیمہ کے دفتر میں ایک تقریب منعقد ہوئی.

تقریب میں کلب کی جانب سے انٹرنیشنل بائیکرز کو شاندار کامیابی پر اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔

اس تقریب کی رونقوں کو دوبالا کرنے کے لئے کلب کے دیگر چیپٹرز (بہاولپور چیپٹر، لودھراں چیپٹر، فیصل آباد چیپٹر اور وہاڑی چیپٹر) کے معزز حضرات نے شرکت کی اور اس تقریب کو چار چاند لگائے۔ مزید برآں خانہ فرہنگ ایران ملتان کی انچارج محترمہ خانم بخاری نے بھی خصوصی شرکت کی۔