پاکستان نے افغان عوام کیلئے 50 ہزار میٹر ٹن گندم کی پہلی کھیپ افغانستان حوالہ

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

پاکستانی عوام کی جانب سے حکومت پاکستان نے افغانستان کو 50 ہزار گندم فراہم کی جائے گی اور اس سلسلے کی پہلی کھیپ 50 ٹرکوں پر مشتمل امدادی قافلہ افغان حکام کے حوالہ کیا گیا

وزیراعظم عمران خان کے مشیر اربابِ شہزاد نے طورخم بارڈر پر افغان عوام کے لئے 50 ہزار میٹر ٹن گندم کی پہلی کھیپ افغانستان کے حکام کے حوالے کر دی۔

پاکستان حکام کی طرف سے افغانستان عوام کے لئے جزبہ خیر سگالی کے تحت وزیر اعظم کے مشیر معاون خصوصی ارباب شہزاد نے 50 ہزار میٹرک ٹن پر مشتمل گندم کے 50 ٹرکوں کا قافلہ افغانستان کے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے منسٹر مولوی عباس اخون کو حوالے کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارباب شہزاد نے کہا کہ افغانستان ہمارا اسلامی ملک ہے اور ہم انسانی ہمدردی کی خاطر ان کی ہر ممکن مدد کرتے رہینگے.

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اداروں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اور اس سلسلے میں پاکستان اپنا کردار ادا کرے گا

میڈیا کے مطابق افغان حکام نے پاکستان کے لوگوں اور حکام کا شکریہ ادا کیا اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ ان کو اپنا حق دیا جائے تاکہ افغان عوام کی مشکل ختم ہوسکے

یاد رہے افغان عوام کے لئے پاکستان حکومت کی طرف سے 5 ارب روپے کا امدادی پیکج دیا جائے گا، جس میں ادویات، اشیاء خورد نوش، میڈیسن، گرم کمبل اور دیگر سامان شامل ہے۔