لیویز حکام کی کارروائی، فائرنگ کا تبادلہ، دو ڈاکو گرفتار

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

لیویز حکام نے بلوچستان کے نواحی علاقے میں ایک کارروائی کے دوران دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بسیمہ میں اسسٹنٹ کمشنر بسیمہ کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار بیسمہ کی سربراہی میں لیویز اہلکاروں نے کلی جنگیزئی کے مقام پر ناکہ بندی کی تھی۔ جس کے قریب پنجگور سے چوری کے بعد فرار ہونے والے ملزمان کو روکھا گیا۔

رپورٹ کے مطابق 2 گاڑیوں پر سوار چار ڈاکوؤں نے اس موقع پر لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ لیویز اہلکاروں نے گاڑیوں کا پیچھا کیا اور دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے میں کامیاب ریے، جبکہ دو ڈاکو فرار ہوگئے۔

تحصیلدار بسیمہ نے گرفتار چوروں اور مسروقہ گاڑیوں کو لیویز فورس پنجگور کے حوالے کر دیا گیا۔

دسری جانب بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکہ ہوا ہے۔ جس میں متعدد افراد جانبحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں واقع سائنس کالج کے قریب دھماکہ ہوا ہے، جس میں 4 افراد جانبحق ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں کی تعداد 15 ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے دھماکے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے زخمیوں کو سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔دھماکے کے بعد شہر میں خوف کی فضاء چھا گئی ہے۔ ہسپتال ذرائع نے جانبحق ہونے والوں اور زخمیوں کی معلومات بھی فراہم کر دی ہیں۔