خاصہ دار فورس کے شہید اہلکاروں کے ورثا کا احتجاجی دھرنا

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

قبائلی ضلع خیبر کی خاصہ دار فورس کے شہید اہلکاروں کے ورثا نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا دیدیا۔

باب خیبر پر جاری دھرنے میں شہداء کے لواحقین کے علاوہ علاقے کی نامور شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

اس موقع پر شہداء کے لواحقین کا کہنا تھا کہ ان کے عزیزوں نے اس ملک کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا جو ان کیلئے قبل فخر ہے لیکن بدقسمتی سے حکومت نے ان شہداء کے بچوں اور ان کے خاندانوں کو بےآسرا چھوڑ رکھا ہے اور ان کا ماہانہ وظیفہ بھی بند کررکھا ہے۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف و دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ یتیم بچوں کا ماہانہ وظیفہ و دیگر مراعات بحال کی جائیں۔