پاکستان میں یونان کے سبکدوش ہونے والے سفیر کی الوداعی ملاقات

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے پاکستان میں یونان کے سبکدوش ہونے والے سفیر آندریاس پا پاستاورو نے بدھ کو وزارت خارجہ میں الوداعی ملاقات کی۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان یونان کو دوطرفہ اور یورپی یونین کے تناظر میں ایک اہم ملک سمجھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یونان میں مقیم تیس ہزار کے قریب پاکستانی کمیونٹی یونان کی معاشی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔

وزیرخارجہ نے کورونا وائرس پابندیوں کے دوران 600 کے قریب پاکستانیوں کی یونان واپسی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے یونانی سفیر کی کوششوں کو سراہا۔

وزیرخارجہ نے پاکستان اور یونان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے وفود کے تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ثقافت، تعلیم اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

وزیرخارجہ نے سبکدوش ہونے والے یونانی سفیر کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ یونانی سفیر آندریاس پاپاستاورو نے توصیفی کلمات اور نیک خواہشات کے اظہار پر وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔