پشاور- ڈیرہ اسماعیل خان موٹر وے تعمیر کی منظوری دیدی گئی

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

خیبرپختونخوا کے عوام کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ دیر ایکسپریس وے اور پشاور ڈی آئی خان ‏موٹروےتعمیر کی منظوری دے دی گئی۔

تفیصلات کے مطابق وزیراعلیٰ محمودخان کی زیرصدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کمیٹی کا اجلاس ہوا ‏جس میں دیر ایکسپریس وے اور پشاور ڈی آئی خان موٹروے تعمیر کرنے کی منظوری دی گئی۔ ‏

دیرایکسپریس وے33.5 ارب روپےکی لاگت سے تعمیرکی جائےگی۔ 30کلومیٹر طویل ایکسپریس ‏وے چکدرہ تارباط تعمیر ہو گی۔ 4لینز پر مشتمل ایکسپریس وے پر2 سرنگیں اور 3انٹرچینجز ‏تعمیر ہوں گے۔ ‏

360کلومیٹر پشاور ڈی آئی خان موٹروے243ارب کی لاگت سےتعمیر ہو گی۔ 6 لینز پر مشتمل ‏موٹروے پر19 انٹرچینجز اور 2 ٹنلز تعمیر ہوں گے۔ ایکنک سےدونوں میگامنصوبوں کی پہلےہی ‏سے منظوری ہوچکی ہے۔ ‏

وزیراعلیٰ محمودخان کا کہنا ہے کہ دونوں منصوبےترقی کےلئےانتہائی اہمیت کےحامل ہیں ‏شاہراہوں کی تعمیر سے سیاحتی، تجارتی سرگرمیوں کوفروغ ملےگا.

انہوں نے کہا کہ منصوبوں کیلئےزمینوں کی ‏خریداری کاعمل بروقت شروع کیاجائے گا منصوبوں پرعمل کےلئےٹائم لائنز کے مطابق پیشرفت ‏کویقینی بنایاجائے۔