برطانوی شاہی جوڑے کا متوقع دورہ لنڈی کوتل منسوخ

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

برطانوی شاہی جوڑے کا آج متوقع دورہ لنڈی کوتل منسوخ کردیاگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق برطانوی شہزادے ولیم اور انکی اہلیہ کی کیٹ مڈلٹن نے آج لنڈی کوتل کا دورہ کرنا تھا تاہم خراب موسم کی وجہ سے انکا دورہ منسوخ کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ برطانوی شاہی جوڑا جمعرات کو لاہور میں انتہائی مصروف دن گزارنے کے بعد اسلام آباد روانہ ہوا تاہم خراب موسم کی وجہ سے ان کا طیارہ اسلام آباد میں لینڈ نہ کرسکا۔ اطلاعات کے مطابق موسم کی خرابی کے باعث شاہی جوڑے کے جہاز کو واپس لاہور بھیج دیا گیا۔

تین گھنٹے سے زائد انتظار اور موسم بہتر نہ ہونے کی وجہ سے شاہی مہمان کے رات لاہور میں ہی قیام کا فیصلہ کیا گیا۔ برطانوی شاہی جوڑا 14 اکتوبر کو 5 روزہ دورے پر پاکستان آیا تھا اور آج 18 اکتوبر کو پاکستان سے روانہ ہوجائے گا۔