ایل او سی کی سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے حکمت عملی انتہائی اہم ہے، آرمی چیف

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی سیکیورٹی یقینی بنانے اور اہلکاروں کو چوکنا رہنے کی ہدایت کردی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ اور اہلکاروں سے ملاقاتیں کیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشار مرزا نے استقبال کیا اور ایل او سی کی تازہ ترین صورت حال سمیت آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ بھی دی۔

آرمی چیف نے ایل اوسی کےکوٹ کوٹیرا سیکٹرپر جوانوں سے بات چیت کی اور اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے حوصلے و عزم کی تعریف کی۔

جوانوں سے مختصر خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ مسلسل چوکنا اور تیار رہنے سے تمام خطرات سے نمٹا جاسکتا ہے، ایل اوسی پر سیکیورٹی یقینی بنانےکیلئےحکمت عملی انتہائی اہم ہے۔

آرمی چیف کو اپنے درمیان پاکر جوانوں کے حوصلے بلند ہوئے اور انہوں نے پاکستان و پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔