پاکستان کا افغان امداد کیلئے سلامتی کونسل کی قرارداد کا خیرمقدم

پاکستان نے افغانستان کی امداد کیلئے سلامتی کونسل کی قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سلامتی کونسل کی قرارداد کا اتفاق رائے ‏سے منظور ہونا خوش آئندہے ثابت ہواافغان عوام کی انسانی امدادسلامتی کونسل پابندیوں کی ‏خلاف ورزی نہیں۔

ترجمان نے کہا کہ یہ قرارداد انتہائی نازک وقت پر سامنے آئی قراردادعالمی برادری کی افغان عوام ‏کی مدد کیلئے فوری ردعمل کی عکاس ہے افغان عوام کئی دہائیوں کےتنازعات کےباعث بےپناہ ‏نقصان اٹھاچکے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ یہ پاکستان میں اوآئی سی اجلاس کی منظورکردہ قراردادکی عکاس ہے ‏پاکستان،افغانستان کی ہرممکن تیزتر انسانی امداد اور تعمیرنو کا مطالبہ کرتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان افغانستان کی ترقی، تکنیکی، مادی امداد کا مطالبہ کرتاہے قرارداد ‏ضرورت مندافغان عوام کیلئےدرست سمت میں مثبت قدم ہے اوآئی سی مطالبےکےمطابق ‏افغانستان کے منجمداثاثےبحال کیےجائیں امید ہے عالمی برادری افغان عوام کی دل کھول کرمددکریں ‏گی۔