بلدیاتی انتخابات : وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کے پی کو طلب کرلیا

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

خیبرپختون خوا میں بلدیاتی انتخابات میں شکست پر رپورٹ تیار کرلی گئی ہے، جبکہ وزیراعظم نے کے پی کے وزیراعلیٰ محمود خان کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی محمود خان کی ہدایت پر بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی شکست کی وجوہات پر رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔

جس میں انکشاف ہوا ہے کہ پی ٹی آئی کی شکست کی بنیادی وجہ مہنگائی کے علاوہ بڑے اندرونی اختلافات تھے

رپورٹ کے مطابق بعض ارکان اسمبلی کی جانب سے تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کو سپورٹ نہیں کیا گیا۔

تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو رپورٹ پیش کرنے سے قبل وزیراعلی محمود خان کی قریبی صوبائی وزراء سے مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مخالف امیدواروں کو سپورٹ کرنے پر دو ارکان قومی اسمبلی اور چار ارکان صوبائی اسمبلی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کو طلب کرلیا ہے، وزیراعلیٰ بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر وزیراعظم کو بریف کریں گے.

انہوں نے کہا ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے گا، وزیراعظم اگلے مرحلے کی حکمت عملی کے لیے گائیڈ لائنز دیں گے۔

دسرے جانب وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہماری 74 سال کی تاریخ میں پہلی بار بااختیار بلدیاتی نظام ملا ہے۔

وزیراعظم کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق شور شرابے میں لوگوں کو اس بات کا احساس نہیں ہو رہا کہ یہ الیکشن ماڈرن اور جدید بلدیاتی نظام کا آغاز ہیں جیسا کہ دنیا کی کامیاب جمہوریتوں میں موجود ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ براہ راست منتخب تحصیل ناظم گورننس کو بہتر کریں گے اور مستقبل کے لیڈرز تخلیق کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ 74 سال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہمیں بااختیار بلدیاتی نظام ملا ہے۔