دونوں ٹانگوں سے معذور شخص بھی بلدیاتی انتخابات میں کامیاب

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

 خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں وہیل چیئر پر مہم چلانے والے امیدوار سلیم بھی کامیاب ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار”سلیم مسیح” نے اپنی وہیل چیئر پر بھرپور الیکشن مہم چلائی.

انہوں نے اپنی بیماری، معذوری اور شدید سردی کی بھی پرواہ نہیں کی تو حسب توقع اپنے حلقے سے بھاری اکثریت سے کامیابی بھی حاصل کی۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ معذوری تب تک کچھ نہیں، جب تک انسان خود ہار نہ تسلیم کرے، سلیم مسیح نے وہیل چیئر پر بیٹھے بیٹھے وہ کر دکھایا جو اس کے مقابلے میں تندرست لوگ نہیں کر سکے.

انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ ہمارے معاشرے میں جیتی جاگتی مشعل راہ ہیں۔

واضح رہے کہ سلیم مسیح یوسی 30 چراغ آباد سے اقلیتی نشست پر جیتے ہیں، انہوں نے اے این پی کے ٹکٹ پر سیٹ جیتی، جب کہ ان کے مقابلے میں پی پی پی کے امیدوار تھے۔