پشاور : تحریک انصاف کو شکست، جے یو آئی نے میدان مارلیا

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں حکمران جماعت پی ٹی آئی کو دھچکا لگ گیا، سٹی میئر کا انتخاب جے یو آئی نے جیت لیا جبکہ 64 میں سے 20 نشستیں حاصل کرکے جے یو آئی (ف) سب سے آگے ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 17 اضلاع میں انتخابات ہوئے، جن میں سٹی میئر اور تحصیل چیئرمین کی نشستوں پر کڑا مقابلہ ہوا۔

انتخابات میں جمعیت علماء اسلام کو برتری حاصل ہے جب کہ پاکستان تحریک انصاف کو کئی مقامات پر اپ سیٹ شکست کا سامنا ہے۔

ابتدائی نتائج میں جے یو آئی پچھلے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کو ملنے والی برتری ختم کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع کی 64 تحصیلوں میں منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ابتدائی نتائج کے مطابق تحصیل چیئرمین کے لیے جمعیت علماء اسلام 20 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔

حکمران جماعت پی ٹی آئی کا 15 سیٹوں کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔ آزاد امیدوار 10 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ اے این پی بھی 7 سیٹیں لے اڑی۔

نون لیگ 3، جماعت اسلامی دو، پیپلز پارٹی، تحریک اصلاحات پاکستان اور مزدور کسان پارٹی بھی ایک ایک نشست پر کامیاب ہوگئیں۔