باجوڑ کے طلباء کا قلعہ بالا حصار کا مطالعاتی دورہ

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

باجوڑ کے مختلف سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں سے تعلق رکھنے پچاس سے زائد طلباء نے قلعہ بالا حصار سمیت کئی تاریخی مقامات مطالعاتی دورہ کیا ۔ ایک روزہ دورے کے دوران طلباء نے قلعہ بالا حصار سمیت کئی تاریخی مقامات کی سیر کی ۔

باجوڑ کے پچاس سے زائد طلبہ و طالبات نے ہفتے کے روز قلعہ بالا حصار کا ایک روزہ تفصیلی دورہ کیا ۔ دورے کا اہتمام پاک فوج نے کیاتھا ۔ قافلہ خصوصی سکیورٹی انتظامات میں بسوں کے ذرےعے باجوڑ سے پشاور کےلئے روانہ ہوا ۔

قلعہ بالا حصار میں سیکٹر کمانڈر نارتھ بریگیڈئیر غلام محمد ملک اور ان اہل خانہ نے قافلے کا استقبال کیا اور ان کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے ۔ بعد ازاں پاک فوج کے جانب سے طلبہ کیلئے ٹی بریک کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ جس پر طلبہ و طالبات اور پورے وفد نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ۔

اس موقع پر حکام نے قلعہ بالا حصار کے مختلف جگہوں پر طلباء کو تفریح فراہم کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے تھے ۔

پاک فوج نے طلباء کو سیر و تفریح کے مواقع فراہم کرنے کیلئے باجوڑ کے مختلف پرائیویٹ سکولوں کے طلباء کیلئے قلعہ بالا حصار کے مطالعاتی دورے کا اہتمام کیا جس کا مقصد قبائلی طلباء کوصحت مند تفریح فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں تاریخی مقامات سے روشناس کراناتھا ۔

پاک فوج کے زیر نگرانی پچاس سے زائد طلباء وطالبات اوراساتذہ پر مشتمل وفدکو قلعہ بالا حصار میں قیام کے دوران قلعہ بالا حصار سمیت کئی تاریخی مقامات کا دور ہ کرایاگیا جس میں طلباء نے خصوصی دلچسپی لی ۔

اس موقع پر میجر نعمان اورکزئی ، الہدی سنٹر للیتام باجوڑ کے انچارج مولانا علی سردار، جاوید تندر اور گورنرماڈل سکول کے قمرزمان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔  طلباء نے قلعہ بالا حصار اور دوسرے صحت افزاء مقامات کی بھی سیر کی ۔

طلباء نے فوجی مراکز کے دوروں کے موقع پر پاک فو ج کیساتھ والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے تعلیم مکمل کرنے کے بعد پاک فوج میں شمولیت کے خواہش کا اظہار کیا ۔

طلباء نے دورہ قلعہ بالا حصار کو انتہائی مفیداورتعمیری سرگرمی قراردیا جنہوں نے نہ صرف تفریحی اور تاریخی مقامات کی سیرکی بلکہ پشاور شہر کی تاریخ، ثقافت اور معیشت سے متعلق بھی اہم معلومات حاصل کیں ۔

طلباء کو قلعہ بالا حصار کے دورے کے دوران اساتذہ ، طلباء اور نوجوان نسل سے مختلف تعمیری موضوعات پر تبادلہ خیال کرنے کے مواقع بھی میسر آئے ۔  دورے کا مقصد طلباء کو تفریح کیساتھ ساتھ اچھی تعلیم حاصل کرنے کی درس دینا تھا ۔

طلباء کے وفد نے مطالعاتی دورہ کے بہتر انتظامات پر پاک فوج کوزبردست خراج تحسین پیش کیا ۔

طلبہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دورہ قلعہ بالا حصار کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے فوجی جوانوں کیساتھ ایک دن گزار کر وہاں کے اسلحے سٹال ، فوجی تربیت حاصل کرنیوالے جوانوں کو دیکھ کر بہت کچھ سیکھا ۔

قلعہ بالا حصار کے دورے کے دوران پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ ملاقات کرکے یکجہتی کا اظہار کیا اور ثابت کیا کہ قبائلی علاقوں کے لوگ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ اور دہشت گردی سے نفرت کرتے ہیں ۔