ٹانک: اندھا دھند فائرنگ سے خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

صوبہ خیبرپختونخواہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک کار پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین اور بچے سمیت 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ ٹانک کے علاقے گرہ پتھر کے قریب اس وقت پیش آیا جب ٹانک سے گاؤں مرتضیٰ جانے والی کار پر گھات لگائے نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار دو خواتین اور ایک بچے سمیت چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جانبحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور بچے شامل ہیں، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے حادثے پر پہنچی اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے، واقعے کی محرکات جاننے کے لئے مزید تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پشاور کے جوڈیشل کمپلیکس گیٹ نمبر 2پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوئی تھی، پولیس نے جائے حادثے سے فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ خاتون کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ، ملزمان مقتولہ کا والد اور بھائی ہے، جائے وقوعہ سے گرفتار ملزمان نے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔