پاراچنار، سانحہ اے پی ایس کی یاد میں دعائیہ تقریب کا انعقاد

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

سانحہ اے پی ایس پشاور کی یاد میں پاراچنار میں بھی شہداء کی یاد میں دعائیہ تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاک فوج، قبائلی عمائدین، سکول کے بچوں اور شہداء کے لواحقین نے شرکت کی۔

پاک فوج 73 بریگیڈ کے کمانڈر نے شہداء کی قبروں پر حاضری دی اور پھولوں کے گلدستے رکھے۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی۔

بعد ازاں قبائلی عمائدین اور سکول کے بچوں نے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

سانحہ اے پی ایس پشاور کی شہداء کی یاد میں ضلع کرم کے مختلف سکولوں میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا گیا.

رپورٹ کے مطابق سکولوں کے ننھے طالب علموں نے شہدائے اے پی ایس کو خراج تحسین پیش کیا اور اس عہد کا اظہار کیا کہ وہ تعلیم حاصل کرکے ہی دشمن سے انتقام لیں گے۔