اے پی ایس شہداء اور متاثرین کے لواحقین کو مایوس نہیں ہونے دیں گے

وزیراعظم عمران خان نے آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہدا کی برسی کے موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ اے پی ایس شہدا اور متاثرین کے والدین کو مایوس نہیں ہونےدیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ‌ ٹوئٹر پر آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہدا کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ سانحہ اےپی ایس میں دہشت گردوں نے132بچوں سمیت140سےزائدافرادکوشہیدکیا.

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کو کامیابی سے شکست دی، اعادہ کرتا ہوں اے پی ایس شہدا اور متاثرین کے والدین کو مایوس ہونے نہیں دیں گے ، تشدد کے خلاف اور اس کو آلہ کار بنانے والوں کے لئے کوئی گنجائش نہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج کا دن پاکستانی قوم کوکرب ناک سانحہ اےپی ایس کی یاددلاتا ہے، آج کےدن بزدل شر پسند عناصر نے قوم کے مستقبل اور نہتےبچوں کوشہیدکیا ،اے پی ایس کے بہادر اساتذہ طالبعلموں کی حفاظت کیلئےسیسہ پلائی دیوار بنے۔

عمران خان نے کہا کہ بے شک دہشتگردی کا کوئی مذہب یا قوم نہیں ہوتی، بزدلانہ سوچ ناپاک عزائم کیلئےنہتےکمسن بچوں کوبھی استعمال کرسکتی ہے، آرمی پبلک سکول کے شہداکی قربانیاں رائیگاں نہیں گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سانحہ کے بعد بہادر قوم کے حوصلے دہشت گردی کیخلاف مزیدبلندہوئے اور پوری قوم متحد ہوئی ، نیشنل ایکشن پلان کےتحت دشمنوں کو ٹھکانوں میں دھونڈڈھونڈکرنشانہ بنایا، قوم کویقین دلاتاہوں دشمن پاکستان کےحوصلوں کوکبھی پست نہیں کر سکتا۔

وزیراعظم نے کہا کہ قوم کےعزم،حوصلے متزلزل کرنےکی کوشش پردشمن کومنہ کی کھانی پڑیں ، عہدکریں قوم متحدہوکرفرقہ ورانہ،مذہبی ،نسلی تعصب کا تدارک کرے گی ، قوم اپنی صفوں میں موجود عناصر کی نشاندہی ،تدارک میں ریاست کاساتھ دے گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ سےدعا ہے اےپی ایس کےشہداکے درجات بلند کرے اور شہدااےپی ایس کے اہلخانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے، قائداعظم کافرمان ہے ، ایسی کوئی طاقت نہیں جوپاکستان کونقصان پہنچاسکتا۔