اسٹریٹ کرائم کنٹرول کرنے والی ‘ابابیل فورس’ کا افتتاح کردیا گیا

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان نے اسٹریٹ کرائم کنٹرول کرنے والی ابابیل فورس کا افتتاح کردیا ، ابابیل یونٹ کے تمام رائیڈرز کےجسم پرکیمرہ نصب ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے دارلحکومت پشاور میں اسٹریٹ کرائم کنٹرول کرنےوالی ابابیل فورس کا پہلا دستہ تیار ہوگیا ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے پشاورپولیس لائن میں ابابیل فورس کا افتتاح کیا۔

ابابیل یونٹ کےتمام رائیڈر زکے جسم پرکیمرہ نصب ہے جبکہ فورس کےیونٹ میں ڈرون کیمرے بھی شامل ہیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ کےپی محمود خان نے کہا کہ ابابیل فورس بنانا وقت کی ضرورت ہے ، ابابیل فورس 24 گھنٹے پشاورشہرمیں ایکٹو ہوگی۔

محمود خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی پولیس انتہائی پروفیشنل ہے ، عوا م کو انصاف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے

مہنگائی کے حوالے سے محمود خان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ مہنگائی ہےمگرحکومت اقدامات کررہی ہے ، مہنگائی صرف یہاں نہیں ہے یہ بین الاقوامی مسئلہ ہے۔

یاد رہے آئی جی خیبر پختونخواہ کے احکامات پر پولیس نے چھیناجھپٹی کی وارداتیں روکنے کے لیے ابابیل فورس بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

آئی جی کے پی کا کہنا تھا کہ ابابیل فورس 1600پولیس اہلکاروں پر مشتمل ہوگی، فورس کو400موٹرسائیکلیں فراہم کی جائیں گی اور اہلکار2شفٹوں میں ڈیوٹی انجام دیں گے۔

آئی جی خیبر پختوںخواہ نے مزید بتایا تھا کہ ہر موٹر سائیکل پر2اہلکارسوار اور جدیدجیکٹس میں کیمرے لگے ہوں گے۔