حکومت پاکستان کا ای پاسپورٹ کا اجرا

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اب گھر بیٹھے 24 گھنٹے میں پاسپورٹ حاصل کیا جاسکے گا۔

 وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ فاسٹ ٹریک کے ذریعے پاسپورٹ اپلائی کریں گے تو 24 گھنٹے میں گھر پر مل جائے گا۔

شیخ رشید نے بتایا کہ فاسٹ ٹریک سروس شروع کی گئی ہے، اس سروس سے گھر بیٹھے پاسپورٹ 24 گھنٹے میں حاصل کیا جاسکے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس سروس سے پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، ملتان، کوئٹہ اور کراچی کے شہری استفادہ کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت نے آئندہ سال سے ای پاسپورٹ کے اجرا کا فیصلہ کیا تھا۔

ای پاسپورٹ کے اجرا کو ایک اہم اقدام کے طور پر بیان کیا جا رہا ہے، جو موجودہ مینوئل سسٹم میں تمام رکاوٹوں کو ختم کرنے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو آسانی سے آن لائن درخواستوں پر کارروائی کرنے میں مدد کرے گا۔

خیال رہے مائیکرو چپ کارڈ کے حامل اس پاسپورٹ میں درخواست گزار کی تمام تر تفصیلات محفوظ ہوں گی، چپ میں محفوظ مسافر کے کوائف اور سفری تفصیلات امیگریشن اور نادرا کے سسٹم سے لنک ہوں گی۔