تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں جنوری میں منتقل کرنے کی تجویز پر غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا جلاس کل ہوگا ، اجلاس کی صدارت وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے ، اجلاس میں بچوں کی ویکسی نیشن سمیت اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں پرغور ہوگا۔

اجلاس میں صوبائی نظام تعلیم سے متعلق اصلاحات کا جائزہ لیا جائے گا اور سردیوں کی چھٹیاں جنوری میں منتقل کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جائے گا۔

یاد رہے سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں 20 دسمبر سے یکم جنوری تک کرنے کا اعلان کردیا ہے

محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں تعلیمی ادارے اسکول و کالجز 20 دسمبر سے یکم جنوری تک بند رہیں گے اور 3جنوری کو تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں بحال کردی جائیں گی۔