جاپان کا پاکستان کیلئے بڑی امداد کا اعلان

جاپان نے پاکستان کے انسدادپولیو پروگرام کیلئے 4.35ملین ڈالرامداد کا اعلان کردیا ، امداد سے 5سال تک 21ملین بچوں کی ویکسینیشن ممکن ہوسکے گی۔

تفصیلات کے مطابق جاپان نے پاکستان کے انسدادپولیو پروگرام کیلئے 4.35ملین ڈالرامداد کا اعلان کردیا ، جاپان کی جانب سےامدادویکسین کی خریداری کیلئےاستعمال ہوگی اور امداد سے 5سال تک 21ملین بچوں کی ویکسینیشن ممکن ہوسکے گی۔

نیشنل ایکشن پلان کے مطابق 2023 میں پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ ہوگا ، معاہدے پر جائیکا اور یونیسیف کی جانب سے دستخط کئے گئے۔

اس موقع پر کوآرڈینیٹر پولیو پروگرام نے کہا کہ بچوں کو موذی بیماری سے بچانے پر جاپان کےشکر گزار ہیں جبکہ سفیر ایچ ای واڈا مٹسو ہیرو کا کہنا تھا کہ حکومت کی انسدادپولیو کیلیئکوششوں کو سراہتے ہیں، جاپان پولیو کے خاتمے کیلئےکئی عشروں سے تعاون کررہا ہے۔

سربراہ جائیکا نے کہا کہ خسرہ و روبیلا مہم،انسدادپولیو مہم میں مشترکہ کوششوں پرخوشی ہے ، جاپان کا تعاون ہمیں آخری منزل کے قریب لے جائے گا۔