پاک فضائیہ کا 71 کی جنگ کے شہداء اور غازیوں کوخراجِ عقیدت پیش

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

پاک فضائیہ نے 71کی جنگ کے شہداء اور غازیوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ڈاکیومنٹری جاری کردی ، فلم میں مادر وطن کے دفاع کیلئے جان کا نذرانہ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ 71 کی جنگ کے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے ڈاکیومنٹری جاری کردی گئی۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ مختصر دورانیے کی فلم 71کے جنگی کارناموں پر مبنی ہے، اس دستاویزی فلم میں 1971 کی پاک بھارت جنگ میں پاک فضائیہ کے جانباز ہوابازوں اور جوانوں کے ناقابل فراموش کردار کو اجاگر کیا گیا ہے جنہوں نے دشمن کے خلاف جرات ،شجاعت اور بہادری کی لازوال داستانیں رقم کیں۔

دستاویزی فلم میں مادروطن کے دفاع کیلئے جان کا نذرانہ دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادر وطن کے دفاع کیلئے جان کا نذرانہ دینے سے بڑا کوئی مقدس نصب العین نہیں اور ہمارے شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے اسلاف کی ان عظیم اور لازوال قربانیوں کو تاریخ کے جلی حروف میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔