آرمی چیف کا دورہ کراچی، سیکیورٹی اور ٹرانسفارمیشن پلان پر بریفنگ

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قیام امن کیلئےفارمیشن اور سندھ رینجرز کی قربانیوں کو ‏سراہتے ہوئے کہا ہے کہ رینجرز کے اقدامات سے دہشت گردی و جرائم میں کمی ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کورہیڈکوارٹرز کراچی کے دورے پر ‏پہنچے تو کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمدسعیدنے استقبال کیا۔ ‏

آرمی چیف کو فارمیشن کےآپریشنل امور اور صوبےبالخصوص کراچی کی سیکیورٹی اور ‏ٹرانسفارمیشن سمیت دیگر منصوبوں پر بریفنگ دی گئی جب کہ کراچی میں سوک سہولتوں کو بہتر ‏بنانے کے اقدامات سےبھی آگاہ کیاگیا۔

آرمی چیف نے کراچی کور کی آپریشنل تیاریوں اور سیکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ساتھ ‏ہی ٹرانسفارمیشن پلان کےنفاذ میں اسٹیک ہولڈرز کی ہم آہنگی کو سراہا۔

آرمی چیف نےسندھ پولیس ہیڈکوارٹرز کا دورہ کر کے یادگارشہدا پر پھول چڑھائے۔ انہوں نےصوبے ‏میں سیکیورٹی میں بہتری کیلئےپولیس کےکردار کو سراہتے ہوئے سندھ پولیس کے شہدا کے اہل ‏خانہ سے بھی بات چیت کی۔

آرمی چیف نے سندھ پولیس کےشہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بھرپور تعاون کی یقین ‏دہانی کرائی۔