دہشت گردوں کا پاک ایران سرحد پر فوجی چوکی پر حملہ

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

پاک ایران سرحد پر دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پرحملے کے نتیجے میں ایک جوان شہید ہوگیا تاہم جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کوشدید نقصان پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے بلوچستان میں عبدوئی سیکٹرمیں پاک ایران سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کردیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لانس نائیک ظہیراحمدشہید ہوگیا ، سیکیورٹی فورسز نے فرارہونےوالےدہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی کی ، جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کوشدیدنقصان پہنچا۔

ترجمان کے مطابق شہیدلانس نائیک ظہیراحمدکاتعلق نوشکی سےہے، لانس نائیک ظہیراحمد نے بہادری سے لڑتےہوئے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کامقصدبلوچستان کےامن وترقی کومتاثرکرناہے، سیکیورٹی فورسزدشمن عناصرکی کارروائیوں کوشکست دینےکیلئے پُرعزم ہیں۔