پاکستان رینجرز کے زیراہتمام یوم جناح ہاکی ٹورنمنٹ

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

پاکستان رینجرز سندھ اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 13 دسمبر سے 24 دسمبر تک ہاکی ٹورنمنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

پاکستان رینجرز کی جانب سے سندھ اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے تحت یوم جناح آل کراچی انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنمنٹ منعقد کیا جارہا ہے جس میں 110 ٹیمیں حصّہ لیں گی۔

ترجمان رینجرز نے ہاکی ٹورنمنٹ سے متعلق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی ٹورنمنٹ کا انعقاد 13 دسمبر سے 24 دسمبر تک کیا جائے گا جس کا مقصد قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر انہیں تحسین پیش کرنا ہے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ ہاکی ٹورنمنٹ کا ایک اور مقصد نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں اور صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یوم جناح ہاکی ٹورنمنٹ کا سیمی فائنل 24 دسمبر جب کہ فائنل 24 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔