سرکاری ملازمین کیلئے ایڈوانس تنخواہ ، بڑی خوشخبری آگئی

حکومت نے عیسائی کمیونٹی کے سرکاری ملازمین کو تنخواہ ایڈوانس میں دینے کا فیصلہ کرلیا ، ملازمین اور پنشنرزکو تنخواہ 20 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے کرسمس کے موقع پر عیسائی کمیونٹی کے سرکاری ملازمین کو تنخواہ ایڈوانس دینے کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے وزارت خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیوز اور ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل کو ہدایات جاری کردی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ کے چیف اکاؤنٹس آفیسرکوبھی آگاہ کردیاگیا،متعلقہ ملازمین کوتنخواہ، الاؤنسز،پنشن قبل از وقت اداکی جائےگی۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وفاقی سرکاری ملازمین اور پنشنرزکوتنخواہ 20 دسمبرکو جاری کی جائے۔

خیال رہے 25 دسمبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری کرسمس کا تہوارمنائے گی ، اس موقع پر نت نئے انداز ، رنگوں اور ڈیزائنوں کے کیکس، چاکلیٹس اور کنڈیز بھی تیار کی جاتی ہے۔

مسیحی برادری کے مطابق کرسمس خوشیوں کا تہوار ہے۔ یہ امن اور محبت کا پیغام دیتا ہے، میٹھا کھانے سے خوشی کا احساس دوبالا ہوجاتا ہے۔