اقوام متحدہ میں پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان کی جانب سے بین المذاہب اور بین الثقافتی مذاکرات کے فروغ سے متعلق پیش کی جانے والی قرارداد کو بھاری اکثریت سے منظور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق فلپائن کے اشتراک سے پیش کی گئی قرارداد بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری، ایک دوسرے کے مذاہب اور اقدار کے لیے احترام اور پرامن بقائے باہمی کے فروغ کے لیے پاکستان کی عالمی کوششوں کا حصہ ہے۔

تاریخی موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ قرارداد کی منظوری اطمینان کا باعث ہے،وزیراعظم نےاسلامو فوبیا،عدم رواداری کےخطرے سےبارہا متنبہ کیاہے، اسلامو فوبیا کےخلاف اقدامات یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

نائب مندوب پاکستان محمد عامر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان ایک تکثیری، کثیر الثقافتی اور کثیر النسلی معاشرہ ہے، کسی شہری کے مذہب، ذات یا عقیدےکا ریاست کے کاروبار سےتعلق نہیں، پاکستان احترام اور بین المذاہب رواداری کی بنیاد پر تعلقات استوار کرنا چاہتاہے۔