تیسری صدی کا تاریخی پتھر پاکستان کو واپس مل گیا

آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان سے اسمگل شدہ تیسری صدی کی برونز ایج کا قیمتی پتھر واپس کردیا گیا، پتھر پاکستان سے امریکا اسمگل کیا گیا اور بعد ازاں آسٹریلیا درآمد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ثقافتی ورثے کے تحفظ کے حوالے سے پاکستان کو بڑی سفارتی کاميابی حاصل ہوگئی، آسٹریلوی حکومت نے پاکستان سے غير قانونی طور پر اسمگل شدہ ثقافتی ورثہ واپس کردیا۔

پاکستان کو تیسری صدی کی برونز ایج کا قیمتی پتھر واپس کردیا گیا، قیمتی پتھر غير قانونی طور پر پاکستان سے امریکا لے جایا گیا تھا۔ پتھر آسٹریليا درآمد کيے جانے پر بارڈر فورس نے اپنی تحويل ميں لے ليا تھا۔

آسٹریليا ميں پاکستان کے سفیر زاہد حفیظ چوہدری نے قیمیتی پتھر کی واپسی کو ثقافتی محاذ پر پاکستان کی بڑی سفارتی کاميابی قرار ديا، انہوں نے تعاون پر آسٹریلوی حکومت کا شکریہ بھی ادا کيا۔