افغانستان کی امداد کیلئے ’’افغانستان ریلیف فنڈ‘‘ قائم کر دیا

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

وفاقی حکومت نے افغانستان کی امداد کے لیے ’’افغانستان ریلیف فنڈ‘‘ قائم کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور نیشنل بینک آف پاکستان کی تمام برانچز میں افغانستان ریلیف فنڈ کے لیے عطیات وصول اور جمع کئے جائیں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اس فنڈ کے قیام کا بنیادی مقصد افغانستان میں انسانی بنیادوں پر فوری امداد فراہم کرنا ہے۔

مذکورہ بینکوں کی برانچز میں ملکی و غیر ملکی عطیات جمع کیے جائیں گے، بیرون ممالک میں قائم پاکستانی مشن و سفارتخانے اور دیگر ممالک بھی اس فنڈ کے لیے عطیات اسٹیٹ بینک کو بھجوا سکیں گے۔

وزارت خزانہ کے مطابق افغانستان ریلیف فنڈ کے لیے ملنے والے تمام عطیات اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں حکومت پاکستان کے پبلک اکاونٹس جی 12 (اسپیشل ڈیپازٹ فنڈ)، جی 121 (ریلیف فنڈز) اور جی 12163 افغانستان ریلیف فنڈ میں جمع ہوں گے۔