ضلع کرم : منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم ارباب شفیع اللہ کی خصوصی ہدایت پر ضلع کرم بھر میں منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کامیابی سے جاری ہے

اس سلسلے میں کرم پولیس نے چرس کی ایک بھاری کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہیں جبکہ موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 24000 گرام چرس سمیت قیمتی پتھر بھی برآمد کرکے ملزم کو گرفتارکر لیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم ارباب شفیع اللہ کا منشیات اور معاشرتی جرائم کے خلاف جاری کردہ خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی اپر کرم نجف علی ایس ایچ او نور ولی بمعہ دیگر پولیس نفری نے تھانہ پاراچنار کے حدود میں کاروائی کی

کرم پولیس کی کاروائی کے دوران شلوزان مین روڈ نزد شین خواڑ پر دوران ناکہ بندی منشیات سمگلر عاشق الرحمٰن والد جنت خان سکنہ پیرقیوم صدہ لوئر کرم کو موٹر گاڑی کے خفیہ خانوں سے مجموعی طور پر 24000 گرام چرس برآمد کی

رپورٹ کے مطابق ملزم کوگاڑی سمیت گرفتار کر کے تھانہ اپر کرم پاراچنار منتقل کر دیا گیا جن کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن ٹیم کے حوالے کر دیا گیا

ضلعی پولیس کے سربراہ ارباب شفیع اللہ نے پولیس ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ضلع کرم میں منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف کارروائی کامیابی سے جاری ہے

انہوں نے کہا کہ ضلع کرم کو منشیات کی لعنت سے پاک ڈرگ فری ضلع بنایا جائے گا کیونکہ منشیات معاشرے کے لیے ناسور ہیں کرم پولیس ضلع کرم کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے بھرپور عزم کے ساتھ کوشاں ہیں

دوسری ضلع کرم ڈی پی او آفس پاراچنار میں ضلعی پولیس کے سربراہ ارباب شفیع اللہ کے زیر صدارت میں کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں ضلع کرم کے تینوں سرکلز کے پولیس افسران سمیت تفتیشی سٹاف کے افسروں نے شرکت کی.

میٹنگ کے دوران ایس پی، ڈی ایس پیز اور تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اور ان کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت جاری کی گئیں

انہوں نے زیر تفتیش مقدمات میں جدید سائنسی خطوط سے استفادہ لیتے ہوئے امثلاجات پر کارروائی مکمل کی جائے اور مظلوموں کو ہر صورت انصاف دلایا جائے.

انہوں نے ہدایت جاری کی کہ تمام پولیس افسران عوام کیساتھ اپنا رویہ دوستانہ رکھیں اور علاقہ کے مشران کو اعتماد میں لیکر اس قابل بنایا جائے کہ کسی بھی جرم سرزد ہونے سے پہلےفوری طور پر آپ کو مطلع کرسکے

میٹنگ کے دوران ڈی پی او کرم نے تمام پولیس افسران کو اہم ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کرم کو ہر صورت منشیات کے لعنت سے پاک کرنا ہے کرم میں منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں پر کڑی نگاہ رکھی جائے

انہوں نے کہا کہ جلد از جلد انکو قانون کے شکنجے میں لایا جائے نیز آمدہ پولیو مہم میں سیکیورٹی ڈیوٹی دینے والے تمام اہلکار بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں.

انہوں نے کہا کہ ضلع کرم میں دیرپا امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اپنے فرائض منصبی دیانتداری سے سر انجام دے اور اپنے علاقے میں گشت کو بڑھائیں

انہوں نے زور دیا کہ علاقے میں ہوائی فائرنگ، قمار بازی، سود کے لین دین، سماج دشمن عناصر اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف فوری طور پر کارروائی عمل میں لایا جائے