جعلی دستاویزات: ایک ارب سے زائد کی اراضی پر قابض ملزم گرفتار

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

ایف آئی اےاینٹی کرپشن سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر ایک ارب سے زائد کی اراضی ‏پر قابض ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے متروکہ املاک ٹرسٹ بورڈ کی مکیتی اراضی پر قبضہ کر رکھا تھا ملزم نےٹرسٹ ‏کے افسرکی ملی بھگت سےاراضی اپنےاورساتھی کےنام لیز کرائی۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ 1200 اسکوائرگز اراضی راشدمنہاس روڈپر امیوزیم پارک سے متصل ہے اور ٹینڈر کے ‏ذریعے سب سے زیادہ بولی والے فرد نے رقم جمع نہیں کرائی۔ ‏

اصل بولی دہندہ کی جگہ محمدغوثی اور ساتھی قیصرنےاپنےنام سےلیزکی رقم جمع کرائی ملزمان کیخلاف ٹرسٹ ‏حکام کی تحریری شکایت پرمقدمہ درج کیاگیا۔

ایف آئی اے کے مطابق فراڈ اور جعلسازی میں ملوث ایک ملزم گرفتار جب کہ دوسرا مفرور ہے اور تیسرا پہلے ہی ‏جیل میں ہے۔