پاک فوج کے شوٹنگ مقابلے، آرمی چیف نے بھی نشانہ لگایا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جوان کی شوٹنگ مہارت اس کا طرہ امتیاز ہے بنیادی فوجی ‏تربیت میں شوٹنگ میں مہارت مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے 41 ویں مقابلے ختم ہو گئے آرمی چیف جنرل ‏قمرجاویدباجوہ نے اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

جہلم میں ہونے والے شوٹنگ مقابلے میں 2ہزار500 شوٹرز نے شرکت کی جس میں مسلح افواج، پیراملٹری فورس ‏اور عام شہری بھی شامل تھے۔ ‏

آرمی چیف نےجیتنے والے شوٹرز میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کیے۔ انٹرفارمیشنز مقابلوں میں ملتان کور پہلی اور ‏منگلاکور دوسرے نمبر پر رہی۔ انٹرسروسز میچز میں پاک فوج نےتمام چاروں مقابلےجیت لیے۔

دیگر مقابلوں میں پنجاب رینجرز پہلی اور گلگت بلتستان اسکاؤٹ دوسرے نمبر پر رہی۔

اس موقع پر آرمی چیف ‏نے مارکس مین شپ میں اعلیٰ مہارتوں کےمظاہرےکو سراہا۔ آرمی چیف نےاس موقع پراپنی نشانہ بازی کی ‏مہارتوں کابھی مظاہرہ کیا۔