خیبر : محکمہ لائیو سٹاک کا 37 افراد میں ملک مشین و کیٹس تقسیم

خیبر:محکمہ لائیو سٹاک ضلع خیبر دفتر میں جدید ٹریننگ حاصل کرنے والے 37 افراد میں ملک مشین و کیٹس تقسیم کی گئی

ضلع خیبر محکمہ لائیو اسٹاک دفتر میں ایک تقریب منعقد ہوئی جہاں پر سی آر اے نارتھ کے تعاون سے 5 روزہ ٹریننگ حاصل کرنے والے 37 افراد میں ملک مشین و کیٹس تقسیم کی گئی۔

ضلع خیبر کے 37 افراد کو ڈیری فارمننگ کے حوالے سے 5 روزہ جدید سائنسی خطوط پر ٹریننگ دی گئی جسکا مقصد فارمر کی کپیسٹی بڑھانا ہے۔

تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس خیبر حسیب الرحمن تھے جبکہ اس دوران ڈاکٹر احد اللہ ڈائریکٹر اینیمل،ڈائریکٹر لائیو اسٹاک خیبر وحیداللہ وزیر اور ڈیری فارمننگ ٹریننگ حاصل کرنے والے شرکاء موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس خیبر حسیب الرحمن کا کہنا تھا کہ ضلع خیبر میں لائیو سٹاک کی بہتری کے لئے مختلف منصوبے جاری ہے جس کے تحت فری پولٹری فارم بنائے جارہے ہیں.

انہوں نے کہا ہے کہ جدید ڈیری فارم کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جبکہ مقامی لوگوں میں فری مرغیاں،بکریاں اور گائے تقسیم کی جارہی ہے۔

ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ضلع خیبر وحید اللہ وزیر کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے زیر اہتمام ایکسیلیرٹیڈ ایمپلیمنٹیشن پروگرام (AIP) کے تحت محکمہ لائیو اسٹاک میں مختلف پروگرام جاری ہے جس سے ضلع خیبر میں لائیو اسٹاک سیکٹر میں تیزی سے بہتری اور ترقی آرہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کا ڈیری فارم کی ترقی پر مکمل توجہ ہے کیونکہ پاکستان ایک ایگریکلچر ملک ہے۔ہمارے ملک و علاقے میں گوشت و دودھ کی ڈیمانڈ روز بروز بڑھ رہی ہے جسکو پورا کرنے کے لئے حکومتی اقدامات جاری ہے .

انہوں نے کہا کہ بہت جلد علاقے کی سطح پر گوشت و دودھ کی اتنی پیداوار ہوجائیگی کہ ہم گوشت و دودھ کو دیگر علاقوں کو دینگے۔

قبائلی اضلاع میں 300 سے زائد ڈیری فارم بنائے جارہے ہیں جس سے قبائلی اضلاع میں ڈیری فارم سیکٹر ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے گی۔

ڈائریکٹر وحیداللہ وزیر کا کہنا تھا کہ ضلع خیبر میں 37 افراد کو ٹریننگ دینا کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ علاقے میں ڈیری فارم کو ترقی مل سکے اور اسی بناء پر 37 افراد کو جدید ٹریننگ دی گئی اور انہیں پنجاب میں مختلف ڈیری فارم کا ویزٹ کرایا گیا اور طریقہ کار سمجھایا گیا۔

حکومت کی کوشش ہے کہ ہر گھر میں ایک جانور مہایا کیا جائے کہ جس سے وہ نسل بڑھاتے ہوئے خود گوشت،دودھ وغیرہ میسر آسکے گے۔

ضلع خیبر میں اس وقت ایک لاکھ پچاس ہزار سمن سٹرا سمن پروڈاکٹ یونٹ سے حاصل کیجاتی ہے جس سے حکومت کو کروڑوں روپے کا فائدہ ہوتا ہے۔

ضلع خیبر میں گوشت و دودھ کی معیار جانچنے کے لئے جدید لیبارٹری قائم کی گئی ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو معیاری دودھ و گوشت مل رہی ہے۔

تقریب کے آخر میں ڈیری فارمننگ کے حوالے سے ٹریننگ حاصل کرنے والے 37 افراد میں ملک مشین اور کیٹس تقسیم کی گئی۔