شمالی وزیرستان میں کھلی کچہری کا انعقاد

شمالی وزیرستان صوبائی وزیر ریلیف بحالی وابادکاری اقبال وزیر کی زیر صدارت میں میرانشاہ جرگہ ہال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔

کھلی کچہری میں صوبائی وزیر اقبال وزیر ، ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان ، ڈی پی او عقیق حسین ، اتمانزئی مشران اور کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی ۔

اس موقع پر عوام نے حکام کو تعلیم ، صحت ، ترقیاتی منصوبوں اور دیگر مسائل سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ۔

آل وزیرستان بارگین یونین و ٹرانسپورٹ کا مرکزی صدر سید جمال وزیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے دفاع کے لیے قربانیاں دینے والوں سے کیے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرعلی اور میران شاہ مارکیٹوں کی توڑ پھوڑ میں ہزاروں گاڑیاں سستے داموں ضائع ہوئیں لیکن حکومت نے ابھی تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے۔

صوبائی وزیر اقبال وزیر اور ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان کھلی کچہری سے اظہار خیال کرتے ہوئے یقین دلایا کہ بازار کے مالکان کی طرح بارگین مالکان کو بھی ان کا حق دیا جائے گا ۔

صوبائی وزیر قبال وزیر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ عدالتیں عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں ۔