پاکستانیوں کیلئے سعودی عرب کے دروازے کھل گئے

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

پاکستانیوں کیلئے سعودی عرب کے دروازے کھل گئے، آج سے پاکستان سمیت چھ ممالک کے افراد براہ راست سعودی عرب جاسکیں گے اور 18 سال سے زائد عمر کے افراد عمرے کی ادائیگی کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں پاکستان سمیت چھ ممالک پرعائد سفری پابندیاں آج ختم ہوگئیں، سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ان ممالک کے مسافر اب براہ راست سعودی عرب جا سکتے ہیں۔

حکام نے کہا ہے کہ ان ممالک کے مسافروں کو منظورشدہ ویکسین کی بوسٹرڈوز لگوانی ہوگی اور کورونا ویکسی نیشن کی تفصیلات فراہم کرنی ہوں گی۔

سعودی حکام کے مطابق ہر مسافر کو سفرسے 72 گھنٹے قبل پی سی آرٹیسٹ کرانا اور سعودی عرب پہنچ کر پانچ روز قرنطینہ میں رہنا ہوگا، پابندی سے مستثنی دیگر ممالک میں انڈونیشیا، برازیل، ویتنام، مصر اور بھارت شامل ہیں۔

خیال رہے پی آئی اے نے سعودی عرب کے لیے ہفتے میں پینتیس پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے ، یہ پروازیں سعودی شہروں جدہ، ریاض، دمام اور القسیم کے لیے چلائی جائیں گی، جو پاکستان کے شہروں اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان اور پشاور سے روانہ ہوں گی۔

خیال رہے سعودی عرب نے چندروزقبل پاکستان سمیت چھ ممالک پر عائد سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔