‘ نئے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ دفاعی طاقت میں اہم اضافہ ‘

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نئے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ دفاعی طاقت میں اہم اضافہ ہے، انشاللہ ہماری قوت حزب اس شاندار اضافے سے مزید مؤثر ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کا میزائل پروگرام دنیا کے چند بہترین پروگرامز سے ہے

رپورٹ کے مطابق نئے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ دفاعی طاقت میں اہم اضافہ ہے، انشاللہ ہماری قوت حزب اس شاندار اضافے سے مزید مؤثر ہوگی۔

گذشتہ روز پاکستان نے شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا ، اس موقع پر زمین سے زمین تک مارکرنے والے میزائل کے ڈیزائن اورٹیکنیکل امورکا کامیاب مشاہدہ کیا۔

ڈی جی ایس پی ڈی نے کامیاب تجربے پرسائنسدانوں اورانجینئرزکومبارکباد دیتے ہوئے سائنسدانوں اور انجینئرزکے عزم اور تکنیکی مہارتوں کو سراہا۔

بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر صدر مملکت، وزیراعظم اورعسکری قیادت نے بھی سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی تھی۔