‏’تھری اسٹارخاتون جنرل کو کرنل کمانڈنٹ بننے پر فخر ہے‘‏

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ تھری اسٹارخاتون جنرل کوکرنل کمانڈنٹ بننے پر فوج اور قوم کو ‏فخر ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل کور سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا اور ‏یادگار شہدا پرحاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل نگارجوہر کو کرنل کمانڈنٹ اے ایم سی کے بیجز لگائے۔ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر ‏اےایم سی کرنل کمانڈنٹ بننےوالی پہلی خاتون افسر ہیں۔

آرمی چیف نے آرمی میڈیکل کورکی صحت عامہ کیلئےخدمات کوسراہتے ہوئے کہا کہ آرمی میڈیکل کور نے فرض ‏کی ادائیگی میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کردار ادا کیا ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس اسٹاف کورونا کیخلاف صفِ اول کے سپاہی ‏ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس اسٹاف عوام کےتحفظ اور بہبود کےلیے پرُعزم ہیں تھری اسٹارخاتون جنرل ‏کو کرنل کمانڈنٹ بننے پر فوج اور قوم کو فخر ہے، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس اسٹاف میڈیکل سائنسزمیں طبی رجحانات ‏کو اپنائیں۔