پاکستان کا افغانستان کو جان بچانے والی ادویات عطیہ کرنے کا اعلان

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

پاکستان نے افغان وزیرصحت کی درخواست پر افغانستان کو جان بچانے والی ادویات عطیہ کرنے کا اعلان کردیا اور افغان مریضوں کی سہولت کیلئےبارڈر پر ڈاکٹرز تعینات کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے وزیر صحت ڈاکٹر قلندر جہاد پاکستان پہنچے ، جہاں انھوں نے حکومتی اور دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔
لاتوں میں افغان وزیرصحت نے جان بچانے والی ادویات کی درخواست کی ، جس پر پاکستان نے افغانستان کو جان بچانے والی ادویات عطیہ کرنےکااعلان کر دیا۔

پاکستانی حکام نے کہا کہ مریضوں کو پاک افغان بارڈرپرسہولیات کی بھی درخواست کی گئی ہے۔

افغان وزارت صحت نے اسپتالوں کوفعال بنانے کیلئے حکومت پاکستان سے درخواست کی ، ڈاکٹرقلندرجہاد نے کہا پاکستان افغان ٹیکنیشنز،نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو تربیت فراہم کرے۔

پاکستانی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ افغانستان کی درخواست پر صحت کے شعبے میں مدد کریں گے، افغان عوام کو صحت کی سہولیات کیلئے جوائنٹ ورکنگ گروپ بنا لیا ہے۔

پاکستانی حکام نے مزید کہا کہ افغان مریضوں کی سہولت کیلئےبارڈر پر ڈاکٹر زتعینات کر دیےگئے ، افغان وفد صحت کے شعبے میں مزید مدد حاصل کرنے کے لئے قطر روانہ ہوگیا ہے ،افغان ہیلتھ منسٹر وفد سمیت دو ہفتے بعد پھر پاکستان آئیں گے۔