جنوبی وزیرستان : ٹور دی وزیرستان سائیکل ریس ریلی کا آغاز

جنوبی وزیرستان میں سیاحت اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے پہلی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کے نام سے ٹور دی وزیرستان سائیکل ریس ریلی کا آغاز ڈیرہ اسماعیل خان سے کردیا ہے

رپورٹ کے مطابق کمشنر ڈیرہ ڈویژن عامر لطیف نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کردیا ہے۔

افتتاحی تقریب میں اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ سمیت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 ڈیرہ فضل منان سمیت تمام سیاسی و سماجی شخصیات اور طلباء نے شرکت کی۔

مقابلے میں پاکستان بھر سے 100 سےزائد سائیکلسٹ نے مقابلے میں حصہ لیا۔

ریلی کو تین جصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ریلی کا پہلا حصہ ڈیرہ اسماعیل خان سے ٹانک تک پہنچنے کے لئے 67 کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے جبکہ دوسرا حصہ ٹانک سے شروع ہوگا اور 68 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے سائیکلسٹ گومل زام ڈیم پہنچے گے

اسی طرح ریلی کا تیسرا حصہ گومل زام ڈیم سے شروع ہوگا اور مقابلے میں شریک سائیکلسٹ 56 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے جنوبی وزیرستان کے علاقہ واناپہنچیں گے