ضلع خیبر : لنڈی کوتل میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے ٹیندر کا مرحہ مکمل

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

ضلع خیبر تحصیل لنڈی کوتل میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے ٹیندر کا مرحہ مکمل کر دیا گیا جس میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختلف کام ٹھیکیداروں کو حوالے کر دی گئی

لنڈی کوتل کے ٹی ایم او شہباز خان کے مطابق 20کروڑ روپے کی ترقیاتی منصوبوں پر بلدیاتی انتخابات کے بعد کام کا آغاز کیا جائے گا.

صوبائی حکومت کی جانب سے تحصیل لنڈی کوتل میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے 20کروڑ روپے منظور ہو چکے ہیں جس پر لنڈی کوتل میں پانچ ترقیاتی منصوبوں پر کام کا آغاز کیا جائے گا.

رپورٹ کے مطابق ان منصوبوں میں لنڈی کوتل حمزہ بابا پارک خیبر مارکیٹ لنڈی رنگڑ بازار زکریا مسجد. مارکیٹس پاپوس مارکیٹ کے علاوہ مختلف جگہوں پر بڑے کوڑے دان لگانا شامل ہیں

ٹی ایم اے تحصیل لنڈی کوتل شہباز خان نے میڈیا کو بتایا کہ ٹینڈر کا مرحلہ مکمل ہو گیا اور ان ترقیاتی منصوبوں پر بلدیاتی انتخابات کے بعد باقاعدہ طور پر کام کا آغاز کیا جائے گا.

ٹی ایم اے لنڈی کوتل شہباز خان کا کہنا تھا کہ ان ترقیاتی منصوبوں کی سختی سے مانیٹرنگ کی جائے گی. اور ان منصوبوں سے لنڈی کوتل کے بیشتر محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا.

ان کا کہنا تھا کہ رنگڑ بازار پر بہترین سبزی اور فروٹ منڈی تعمیر کی جائے گی جس سے عوام کا دیرینہ مسلہ حل ہو گا. اس موقع پر ٹی ایم اے لنڈی کوتل کے سب انجینئر امان اللہ اور ایکسیئن ہدایت بھی موجود تھے.