ضلع کرم : قوانین کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون شروع

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

کرم کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ارباب شفیع اللہ کی خصوصی ہدایات پر کرم ٹریفک پولیس نے کالے شیشوں والے گاڑیوں، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل ،ون وھیلنگ اور کم عمر موٹر سائیکل ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے

کرم ٹریفک پولیس نے درجنوں گاڑیوں کے کالے شیشوں کو سفید کرکے جبکہ کم عمری میں گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے والوں ڈرائیوروں کو ہیملٹ پہننے اور نارمل سپیڈ سے چلنے کا بہت ہی پیار احترام و ادب سے سمجھاتے ہیں

ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے قوانین کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ کرم ٹریفک پولیس کی جانب سے کم عمری میں گاڑی موٹر سائیکل چلانے والے ڈرائیوروں کو چالان کیا گیا

کرم ٹریفک انچارج سید ریاض حسین پاراچنار سٹی ٹریفک انچارج ناصر حسین، ممتاز حسین اور دیگر ٹریفک پولیس اہلکاروں کی جانب سے کاروائی عمل میں لائی گئی

اس موقع پر ضلعی پولیس کے سربراہ ارباب شفیع اللہ نے کہا کہ ٹریفک قوانین کا احترام ہر شہری پر فرض ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی

انہوں نے کہا ہے کہ کالے شیشوں والے گاڑیوں، کم عمری میں گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے والے ڈرائیوروں کے متعلق شہریوں کی طرف سے کسی قسم کا عذر قبول نہیں کیا جائے گا

انہوں نے مزید کہا ہے کہ مناسب سپیڈ سے گاڑی اور موٹر سائیکل چلائیں جو بندہ اوور سپیڈ سے اوور ٹیک کرکے موٹر سائیکل چلائے اسے بھی چالان کیا جائے گا اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یاد رہے کہ اس قسم کے اقدامات کا مقصد نہ صرف شہریوں کو حادثات سے بچانا بلکہ شہر میں ٹریفک مسائل پر قابو پانا بھی ہے