لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کور کمانڈر پشاور کے فرائض سنبھال لیے

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کور کمانڈر پشاور کے فرائض سنبھال لیے، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے پشاور کور کی کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو سونپی۔

 پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پشاور کورہیڈکوارٹرزمیں کمانڈ تبدیلی کی تقریب ہوئی.

رپورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے پشاور کور کی کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو سونپ دی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کور کمانڈر پشاور کے فرائض سنبھال لیے۔

یاد رہے 6 اکتوبر کو پاک فوج میں اعلیٰ سطح پرتبدیلیاں کی گئی تھیں ، جس کے تحت کور کمانڈرز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی اور آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کیا گیا تھا۔

جنرل فیض نے اپنی نئی ذمہ داری سے قبل انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے ، ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے لی، جنہوں نے 20 نومبر کو نئے اسپائی ماسٹر کا چارج سنبھالا۔