الوداعی ملاقات: لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

وزیراعظم عمران خان نے الوداعی ملاقات میں بطور کورکمانڈر پشاور تعیناتی پر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدکی الوداعی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدکی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔

وزیراعظم نے بطورکور کمانڈر پشاور تعیناتی پر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

گذشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل فیض حمید کی الوداعی ملاقات ہوئی ‏تھی۔

دسرے جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل فیض حمید کی الوداعی ملاقات ہوئی ‏ہے۔

صدر مملکت نے ملکی سیکورٹی کیلئے بطور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل فیض حمید کی خدمات کو سراہا ‏اور جنرل فیض حمید کیلئے پشاور کور کمانڈر کے نئے عہدے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی بطور ڈی جی آئی ایس آئی تقرری ‏کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض ‏حمید19نومبرتک بطور ڈی جی آئی ایس آئی فرائض انجام دیں گے اور 20 سے لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم عہدہ ‏سنبھالیں گے۔

نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے نوٹیفکیشن کا اطلاق 20 نومبر 2021سے ہوگا۔