بلدیاتی انتخابات : خیبر میں انتخابی سرگرمیاں زور و شور سے جاری

خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں 19 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کے لئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، جس کے لئے چالیس ہزار سے زائد امیدوار میدان میں ہیں.

قبائلی اضلاع میں بلدیاتی انتخابات پہلی بار منعقد ہو رہے ہیں، اس لئے ان علاقوں میں دوسرے اضلاع کے مقابلے میں یہاں جوش و جذبہ بھی زیادہ دیکھا جا رہا ہے۔

ان قبائلی اضلاع میں بھی پھر ضلع خیبر کے عوام سب سے آگے نظر آ رہے ہیں جہاں پر امیدواروں نے انتخابی مہم زور شور سے برپا کی ہوئی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق ضلع خیبر میں مجموعی طور پر 130 ویلج جبکہ 17 نیبر ہوڈ کونسلز ہیں۔

جمرود میں 24 ویلج اور 8 نیبر ہوڈ کونسلز ہیں جو کہ ان سیٹوں کی مجبوعی تعداد 32 بنتی ہے۔ لنڈی کوتل میں 31 ویلج جبکہ 5 نیبر ہوڈ کونسلز ہیں۔

تحصیل باڑہ میں ویلج 75 اور 4نیبر ہوڈ کونسلز ہیں جوکہ مجموعی طور پر 79 کونسلز بنتے ہیں۔

ضلع خیبر کے تینوں تحصیلوں جمرود، لنڈی کوتل اور باڑہ سے تحصیل چیئرمین کی 3 سیٹوں کیلئے 75 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جن میں باڑہ تحصیل سے 35، جمرود سے 16 اور لنڈی کوتل سے 24 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ضلع خیبر کے تینوں تحصیلوں سے 147 ویلج اور نیبر ہوڈ کونسلز کے 441 جنرل کونسلرز کی نشستوں پر 1382 امیدواروں نے، خواتین کی مخصوص 147 نشستوں پر 193 امیدواروں نے، کسان، مزدور کی 147 نشستوں پر 589 امیدواروں نے، یوتھ کے 147 نشستوں پر 514 اور اقلیتوں کے مخصوص 147نشستوں پر صرف 23 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

یوں الیکشن کمیشن کے ساتھ جمع کئے گئے فارمز کے مطابق ضلع خیبر کے تینوں تحصیلوں کے ویلج، نیبر ہوڈ اور تحصیل چیئرمین کی مکمل 1032 سیٹوں پر مجموعی طور پر 2776 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں .

ان امیدواروں میں تمام کونسلز اور تحصیل چیئرمین کی سیٹ شامل ہے۔

الیکشن کمیشن کے اعلان کردہ بلدیاتی انتخابات 2021ء میں جمع کئے گئے فارمز کے مطابق تحصیل باڑہ کے 4 نیبر ہوڈ، 75 ویلج کونسلز اور تحصیل چیئرمین کی ایک سیٹ سمیت مکمل 554 سیٹوں پر مجموعی طور 1290 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کئے ہیں۔

جمرود ذرائع کے مطابق اس طرح جمرود کے 8 نیبر ہوڈ، 24 ویلج کونسلز اور تحصیل چیئرمین کی ایک سیٹ سمیت مکمل طور پر 225 سیٹوں پر مجموعی طور پر 636امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کی ہیں .

لنڈی کوتل کے 5 نیبر ہوڈ، 31 ویلج کونسلز اور تحصیل چیئرمین کی ایک سیٹ سمیت مکمل 253 سیٹوں پر مجموعی طور پر 850امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق باڑہ، جمرود اور لنڈی کوتل کے تینوں تحصیلوں کے مجموعی طور پر 441 جنرل کونسلرز کے نشستوں پر 1382 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کئے ہیں.

تحصیل باڑہ کے 237 جنرل کونسلرز کے نشستوں سے 632 امیدواروں نے، جمرود کے 96 نشستوں پر 314 اور لنڈی کوتل کے 108 نشستوں پر 436 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کئے ہیں۔

اسی طرح تینوں تحصیلوں سے خواتین کی مخصوص 147 نشستوں پر 193 خواتین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کئے ہیں جن میں باڑہ کے 79 نشستوں پر 72 خواتین نے، جمرود کے 32 نشستوں پر 54 خواتین امیدواروں اور لنڈی کوتل کے 36 نشستوں پر 67 خواتین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کئے ہیں۔

اسی طرح تینوں تحصیلوں سے کسان، مزدور کے 147 نشستوں پر 589 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کئے ہیں جن میں تحصیل باڑہ کے ٹوٹل 79 نشستوں پر 301 کسان امیدواروں نے، جمرود کے ٹوٹل 32 نشستوں پر 122 امیدواروں نے جبکہ تحصیل لنڈی کوتل کے ٹوٹل 36 کسان/مزدور نشستوں پر 166 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کئے ہیں۔

تینوں تحصیلوں سے یوتھ کے ٹوٹل 147نشستوں پر مجموعی طور پر 514 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کئے ہیں جن میں تحصیل باڑہ کے ٹوٹل 79نشستوں پر 240 امیدواروں نے، جمرود کے ٹوٹل 32 نشستوں پر 126 یوتھ امیدواروں نے اور لنڈی کوتل کے ٹوٹل 36نشستوں پر 148امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کئے ہیں۔

تینوں تحصیلوں باڑہ، جمرود اور لنڈی کوتل کے ٹوٹل 147 اقلیتی نشستوں پر صرف 23 امیدواران میدان میں موجود ہیں، جن میں تحصیل باڑہ کے ٹوٹل 79 اقلیتی نشستوں پر 10 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، جمرود کے کل 32 نشستوں پر 4 امیدواروں نے اور لنڈی کوتل کے ٹوٹل 36 نشستوں پر فقط 9 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔