ضلع کرم : انتخابی فہرستوں پر نظرثانی شروع

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

ضلعی الیکشن کمیشن کرم نے انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کا عمل شروع کردیا ہے۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کرم عبدالروف خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات 2023ء کیلئے انتحابی فہرستوں پر نظرثانی کیلئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

اس سلسلے میں تصدیقی عمل 7 نومبر 2021ء سے 6 دسمبر 2021ء تک جاری رہیگا، جس کیلئے ضلع بھر میں 60 سپروائزر اور 210 تصدیق کنندگان تعینات کئے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں تصدیقی عملہ گھر گھر جاکر موجودہ انتخابی فہرستوں کی تصدیق کرے گا اور جو لوگ شناختی کارڈز کے حامل ہیں اور ان کا ووٹ ان انتخابی فہرستوں میں درج نہیں ہے.

رپورٹ کے مطابق وہ بھی Form 13 پر اپنے ووٹ کا اندراج کریں اور جو لوگ ان انتخابی فہرستوں میں فوت ہو گئے ہیں ان کا اخراج کو بھی یقینی بنائیں۔

الیکشن کمشنر کرم نے ضلع کرم کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تصدیقی عملے سے تعاون کریں، اپنے اور اپنے اہل خانہ کے ووٹوں کے اندراج اور جو ووٹرز وفات پا گئے ہیں ان کے اخراج کو یقینی بنائیں۔

انہوں مزید کہا کہ ووٹ کے اندراج اور حق رائے دہی کے استعمال کیلئے قومی شناختی کارڈ لازمی ہے۔ جن لوگوں نے شناختی کارڈ نہیں بنوائے ہیں وہ شناختی کارڈ ضرور بنوائیں۔

مزید بذریعہ ایس ایم ایس ووٹ کے اندراج اور حق رائے دہی کے استعمال کیلئے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر sms کریں۔